السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
اس وقت آپ اسلامک پکسل لیب استعمال کررہے ہیں جوکہ پکسل لیب کا ہی ترمیم شدہ ورزن ہے جس کو مدارس اسلامیہ کے طلبہ اور خاص طور سے اردو ڈیزائن سے شغف رکھنے والےحضرات کی ضرورت کے تحت ایڈٹ کیا گیا ہے
اس ورژن کی خصوصیات
جب ہم اردو پوسٹر وغیرہ ڈیزائن کرتے ہیں تو گنبد کی ضرورت پڑتی ہے اس لئے اس میں خانہ کعبہ؛ گنبد خضرا؛ گنبد غوثیہ؛ گنبد رضویہ وغیرہ کے png امیجس ایڈ کردئے گئے ہیں
چوں کہ ڈزائن میں ربن بھی درکار ہوتے ہیں اس لئے ضرورت کے مطابق ربن بھی ایڈ کردئے گئے ہیں
اس میں کچھ ڈزائن فل شیپس بھی ایڈیڈ ہیں
کبھی آپ پوسٹر ڈزائن کرناچاہتے ہیں لیکن بار بار کوشش کے باوجود اپنی پسند کا پوسٹر تیار نہیں کرپاتے ہیں اس لئے اس میں کچھ تیار شدہ پوسٹرس ایڈ کردئے گئے ہیں تاکہ آپ من چاہی پوسٹ بآسانی تیار کر سکیں
سب سے اہم بات کہ پکسل لیب اولڈ ورزن میں جو اردو اور انگلش فونٹ تھے وہ کچھ خاص نہ ہونے کے سبب ہماری ڈزائن کے لئے نہ کا فی تھے سو ہمیں فوری طور پر اچھے فونٹ حاصل کرنے کے لئے کافی دشواریوں کاسامناکرنا پڑتا تھا اس دقت کےپیش نظرہم اس ورزن میں اردو عربی اور انگلش کے صرف چنندہ فونٹ ایڈ کیے ہیں جو کہ ان شاء اللہ آپ کے لئے کافی و وافی ہونگے...
نوٹ: اگر یہ ایپ آپ کو پسند آیا ہو تو اسے اپنے دوستوں تک ضرور شئر کریں تاکہ وہ بھی اس سےاستفادہ کر سکیں نیز اسلامک پک ایڈیٹر کے تیار شدہ پروجکٹ حاصل کرنے کے لئے نیچے بٹن پر کلک کریں